گنداواہ(این این آئی)ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت شاہ کی زیر صدارت ڈسڑکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جھل مگسی عبدالغفور جمالی۔ ڈی ایچ او جھل مگسی ڈاکڑ علی خان مگسی۔ایم ایس ڈاکڑ منصور کھوسہ۔ ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی جھل مگسی شاہ جیاں مینگل۔ڈسڑکٹ سپورٹس آفسیر جھل مگسی قاضی الطاف حسین کلواڑڈسڑکٹ مانیٹرنگ آفسیر الہی بخش سمیت دیگرز نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ صحت کی کارکردگی۔عملے کی حاضر و دیگرصحت کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت شاہ نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس سلسلے مین کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انھوں نے کہا کہ ادویات کا صیحح استعمال اور ادویات کی مینٹینس کو بہتر بنایا جائے جبکہ صحت کی بہتر سہولیات عوام کو فراہم کرنا ایمر جنسی کی صورتحال میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائے انھوں نے کہا کہ عملے کی غیر حاضری پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گنداواہ سمیت ضلع کے تمام ہسپتالوں میں عملے کی حاضری۔ادویات سمیت دیگر صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

