حب چوکی بلوچستان( پریس ریلیز) آج مورخہ 10 ستمبر 2025 نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ حب چوکی میں سئید رحمدل بائیان کے گھر جاکر انکی سسر اور زکری فرقہ کی مذہبی پیشوا واجہ سئید خدا داد کی فوتگی پر اظہار تعزیت اور انکی مغفرت کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ سئید واجہ خدا داد کی رحلت سے بلوچ قوم اور خاص طور علاقے لوگ ایک دعاگوہ، خیر اندیش اور نیک نیت شخصیت سے مرحوم ہوئے اور کہا کہ اللہ تبارک وتعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے آمین، اس موقع پر نیشنل پارٹی آواران کے رہنما معروف کاروباری شخصیت واجہ شاجی نظر شاہ، معروف سیاسی اور سماجی شخصیت سئید لیاقت علی بالگتری، کاروباری شخصیت حاجی محمد اکرم بلوچ اور ایڈوکیٹ جمال رحمت صالح بلوچ بھی موجود تھے

