سینیٹر جان محمد بلیدی کا بزرگ قوم پرست رہنما حاجی وزیر خان رند کے انتقال پر اظہار تعزیت

کوئٹہ (پریس ریلیز) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق سیکرٹری جنرل سینیٹر جان محمد بلیدی نے نیشنل پارٹی کے بزرگ سیاسی رہنما، بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو اور سردار عطااللہ خان مینگل کے ساتھی حاجی وزیر خان رند انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی رحلت سے سیاسی جدوجہد کا ایک باب بند ہوگیا۔ میر وزیر خان رند نے طویل سیاسی زندگی گزاری بلوچستان کی قوم پرست سیاست و جدوجہد کے ساتھ منسلک رہے انتہائی مضبوط سیاسی وابستگی ان کی قوم پرست سیاست کے ساتھ رہی۔ مشکل حالات اور مصائب کے باوجود وہ انتہائی بہادری و خلوص کے ساتھ بلوچ سیاسی و فکری تحریک سے جڑے رہے۔ ان کی وفات سے جہاں رند برادری ایک عظیم ہستی سے محروم ہوئے وہاں قوم پرست و وطن دوست تحریک ایک حقیقی رہنما سے بھی محروم ہوگئے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالے ان کی مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں آسودہ مقام عطا فرمائیں۔ ان کے صاحبزادوں اور پسماندگان کو غم و مشکل کی اس گھڑی میں حوصلہ و صبر عطا فرمائیں۔ آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں