ایف آئی اے کوئٹہ کی کارروائیاں،،حوالہ ہنڈی،غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث 4ملزمان گرفتار

کوئٹہ(این این آئی)ایف آئی اے نے کوئٹہ میں کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے مختلف کارروائیوں کے دورا ن حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے 4 ملزمان محمد یعقوب، تاج محمد، رحمت اللہ اور حکمت اللہ کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے ایرانی ریال، یو ار ای درہم کی غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ برآمدکرلیاگیا۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتا ملزمان سے 5 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہیں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں