پنجگور(این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کی مرکزی کال پنجگور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرہ نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی دفاتر سے نکالا گیا جس کی قیادت بی این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نذیر احمد بلوچ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ صوبائی رہنما آصف مجید بی این پی کے ضلعی صدر حاجی عبد الغفار شمبے زئی حق دو تحریک کے آرگنائزر ملا فرہاد اسلم مینگل اور دیگر نے کی احتجاجی مظاہرہ پنجگور بازار کے مختلف گلیوں سے ہوتے ہوئے بسم اللہ چوک پر جلسے کی شکل میں تبدیل ہوگیا اس دوران بی این پی کے رہنما میر نذیر احمد بلوچ نیشنل پارٹی کے حاجی محمد ایوب بلوچ آصف مجید حاجی عبد الغفار شمبے زئی ملا فرہاد محمد اسلم مینگل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پر امن احتجاج کو طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کررہا ہے کوئیٹہ میں پر امن جلسہ پر خود کش دھماکہ اور پھر اجتجاج کرنے والے ورکرز پر فائرنگ شیلنگ اور گرفتاریاں کی گئیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کے مسلہ کو حل کرنے کی ضرورت ہے ریاست نے پارٹیوں کو تقسیم در تقسیم کردیا ہے ظلم و جبر کے خلاف اب ہم ایک ساتھ ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ بارڈر کی بندش کی وجہ سے کاروباری حضرات متاثر ہیں علاقے میں روز گار کا واحد ذریعہ بارڈر ہے مگر اس کو بھی بند کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ سردار اختر مینگل جب بات کرتاہے تو اسے غدار اور دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے بارڈر پر شناختی کارڈ تحویل میں لے ر تنگ کیا جارہا ہے ٓج دونوں جھنڈوں کا ایک ساتھ احتجاج کرنا خوش آئندہے انہوں نے کہا کہ 76 سالوں سے بلوچستان کے ساحل وسائل کو لوٹا جارہا ہے بلوچستان کے بنیادی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ آج بلوچ کے بقا کا مسئلہ ہے قوم بقا کی جنگ لڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ جمہوری جہدوجہد کے راستے بند کرنے کے لئے جلسوں پر خود کش دھماکہ ہورہے ہیں بی این پی اور نیشنل پارٹی کا مشترکہ جہدوجہد وقت کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

