کوئٹہ(این این آئی) انجمن اتحاد اخبارفروشاں نے ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں کو ناجائز تنگ کرنے اوراخبار فروشوں اور شہریوں کے ساتھ نامناسب رویئے کی مذمت کرتے ہوئے ایس پی ٹریفک اوردیگراعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے ساتھ نامناسب رویہ اور گالم گلوچ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر انجمن اتحاد اخبارفروشاں احتجاج پر مجبور ہوگی۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز لیاقت بازارمیں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے کئی موٹرسائیکلوں کو اٹھاکرصرف ا س لئے گاڑی میں ڈال دیا کہ وہ غلط پارک ہیں جبکہ لیاقت بازارمیں اسوقت درجنوں گاڑیاں پارکنگ کی گئیں تھیں جن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ایک اخبارفروش کی موٹرسائیکل بھی گاڑی میں ڈال دی کاغذات اور نمبر پلیٹ کے باوجود 500روپے کا چالان کیا گیا جو ایزی پیسہ کے ذریعے ادا کردیا گیا جب جرمانہ ادا کرکے پولیس اہلکاروں سے کاغذات اور موٹرسائیکل واپس کرنے کیلئے کہا گیا تو ٹریفک پولیس اہلکاروں نے اخبار فروشوں کو نہ صرف گالیاں دیں بلکہ نامناسب رویہ بھی اختیارکیا جس کی انجمن اتحاد اخبارفروشاں سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔انجمن اتحاد اخبار فروشاں نے آئی جی پولیس، ایس پی ٹریفک اوردیگراعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کو ناجائز تنگ کرنے،شہریوں کے ساتھ گالم گلوچ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر انجمن اتحاد اخبار فروشاں سخت احتجاج پر مجبور ہوگی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

