اوستہ محمد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء میر محمد یوسف خان رند نصیر آباد ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سید بلاول شاہ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی بخش نون اور پی ٹی آئی ضلع اوستہ محمد کے صدر عبدالجبار ہجوانی و دیگر رہنماوّں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ2 ستمبر کو سردار عطاء اللہ مینگل کی برسی کے موقع پر جلسے میں دھماکہ ہوا جس میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جس کے بعد بی این پی مینگل نے 6 ستمبر کو صوبے میں احتجاج کی کال دی تھی اور احتجا جی مظاہرے پر صوبائی حکومت نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کر کے انہیں غیر آئینی طور پرحراساں بھی کیا جو کہ جمہوری اقدام کے خلاف ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے لیکن موجودہ صوبائی حکومت بلوچستان اس حق کو دبانے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر آج ہم نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں صوبائی حکومت کی جانب سے سیاسی کارکنوں پر طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ واقع میں ملوث ذمہ دار افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے پی ٹی آئی رہنماوّں کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں جمہوری حقوق کی پامالی ناقابل برداشت ہے اور ہم ہر فورم پر اس کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے اس وقت صوبے کے حالات ابتر ہیں کوئی شہری اور کاروباری حضرات محفوظ نہیں حکومت عوام کو تحفظ دینے کے بجائے ان پر لاٹھی کا استعمال کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

