ملکی بقاء کیلئے سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا چاہئے،بغاوت اور سیاسی عدم استحکام کی گنجائش نہیں،سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی(این این آئی)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر سے سا بق وفاقی وزیر مواصلات فرزند مولانا فضل الرحمان مفتی اسعد محمود نے انکے رہائشگاہ اسلام آباد میں ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کے بقاء کیلئے سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ملک میں بغاوت اور سیاسی عدم استحکام کی کوئی گنجائش نہیں ہے ہمیں پارلیمنٹ کے فلور پر اپنا بیانیہ دینا چاہئے ملک میں حالیہ سیلاب نے معیشت کو شدید دھچکا پہنچا ہے اس مشکل کی گھڑی میں ہمیں سیاسی اختلاف ایک جانب رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے اسرائیل کا قطر پر حملے کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا انہوں نے کہا کہ حملہ امریکی حمایت کے بغیر نہیں ہوسکتا اصل کھیل امریکہ کا ہے سلامتی کونسل فوری طور پر اسرئیل کے خلاف قرارداد منظور کرکے اسرائیل کے خلاف اقدامات کریں آج دنیا کو کھل کر میدان میں آکر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ورنہ یہ صیحونی ریاست ایک ایک کرکے تمام عرب اور دیگر اسلامی ممالک پر جنگ مسلط کرسکتا ہے انہوں نے وزیر اعظم کی بروقت قطرکے دورے کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ازاد فلسطینی ریاست کے قیام تک حماس کی جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور ضرورت پڑنے پر القدس فوج کے شانہ بشانہ کام کرنے اور بھر پور کاروائی کیلئے تیار پائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں