کوئٹہ(این این آئی)پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے صدرعبدالکریم،جنرل سیکرٹری ثناء الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ زرعی انجینئرنگ میں کرپشن کی تحقیقات کرکے ملوث افراد کو قرار واقعی سزادی جائے اور غریب کسانوں کیلئے سرکاری مشینری اور ڈیزل کی شفاف تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کوواحد بخش اوردیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ نئے ڈائریکٹر جنرل محکمہ زرعی انجینئرنگ نے پیسوں کے ذریعے عہدہ خریدا ہے اور اب اپنے عہدے کو کرپشن کیلئے استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے 3کروڑ روپے سے زائدرقم جون 2025ء میں ڈی جی زرعی انجینئرنگ نے مشینری کی مرمت کیلئے آنے والی رقم فیلڈ افسران سے انڈنٹ سے لیکربندر بانٹ کی گئی اور کوئی بھی مشینری مرت نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہر دو ماہ بعد ڈیزل کے بجٹ کے نام پر فنانس ڈیپارٹمنٹ سے 23کروڑ روپے نکالے جاتے ہیں ان 23کروڑ روپے میں سے ڈائریکٹر جنرل زبردستی 20سے 25فیصد حصہ بھتہ کے طور پر تمام ایگریکلچر انجینئرز سے وصول کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زرعی انجینئرنگ کی کرپشن کی وجہ سے ضلعوں میں غریب کسانوں کے کھیتوں پربلڈوزر نہیں چلتے صرف امیر کسان بلڈوزر کا ریونیو اور ڈیزل جمع کروا کے فائدہ اٹھاتے ہیں یوں محکمہ کو ذاتی جائیداد سمجھ کر کسانوں کے حقوق پامال کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لورالائی کے ذرعی انجنیئر نے ڈائریکٹر جنرل کے کہنے پر تین کبوتاٹریکٹر اور 2بلاروس ٹریکٹر ز اسکریپ کرکے بیچ دیئے انکا کوئی ریکارڈ سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروایاگیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زرعی انجینئرنگ بلوچستان ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کوفوڈ سیکورٹی فراہم کرتا ہے جبکہ محکمہ زرعی انجینئرنگ میں تقریبا ً تین ہزار خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان،صوبائی وزیر اوردیگراعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ محکمہ زرعی انجینئرنگ میں ہونے والی کرپشن کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کو عہدے سے برطرف کرکے کرپشن کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- سب سے بڑی مردم شماری: انڈیا میں ایک ارب سے زائد افراد کا شمار کیسے ہو گا؟
- ہسپتال میں تمام ایمرجنسی سروسز بلا تعطل 24 گھنٹے جاری ہیں،ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ
- صحبت پور کے قریب ایک گھر میں آگ لگنے سے مال مویشی موٹر سائیکل نقدی زیورات اور اناج گھریلو سامان جل کر خاکستر
- تمبو،ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ بگٹی مختلف واقعات فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت دو افراد زخمی
- عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے 1139کے قریب پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر
- خضدار میں ایکسائز کی کاروائی 20 کلوگرام چرس برآمد کر لی
- اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کی جانب سے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ
- بارکھان سمیت پسماندہ علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
- ‘پاکستان چائنا انویسٹمنٹ سیمینار 2026” محض ایک رسمی اجتماع نہیں بلکہ یہ نئی معاشی ترقی اور تبدیلی کا آغاز ہے، گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل
- نقل مافیا کے خلاف سخت ایکشن، سندھ حکومت نےبڑا فیصلہ کر لیا

