لزبن (سپورٹس ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر رونالڈو نے ایک اور عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔ رونالڈو نے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ہنگری کے خلاف گیند کو جال میں پہنچایا۔ وہ اس گول کے ساتھ ہی کوالیفائرز میں سب سے زیادہ 39 گول کرنے والے گوئٹے مالا کے کارلوس رییز کا ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔رونالڈو کے انٹرنیشنل گولز کی تعداد بھی 141 ہوگئی ہے ، جو ایک ریکارڈ ہے ۔

