صحبت پور(نامہ نگار) ضلع صحبت پور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کے سلسلے میں، ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور سیف الدین کھوسہ نے سردار نور محمد خان روڈ پر جاری ترقیاتی کام کا موقع پر پہنچ کر تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ابتدائی جائزے کی روشنی میں ترقیاتی کام میں معیار کی کمی اور دیگر نقائص پائے گئے، جس پر ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے، مذکورہ ترقیاتی سرگرمیوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ یہ معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک تمام کام مقررہ سرکاری ضوابط، تکنیکی معیارات اور اصولوں کے مطابق مکمل نہ کر لئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ عوامی مفاد، شفافیت اور کام کا معیار ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر معیاری کام ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ متعلقہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

