کوئٹہ،ملبہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں ملبہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیاتفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ائیر پورٹ کے قریب ایک مزدور محمد فہد ولد غلام حیدر کام کے دوران ملبہ گرنے سے جاں بحق ہوگیا پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں