کوئٹہ (این این آئی) سیکرٹری برائے کھیل و امور نوجوانان بلوچستان درا بلوچ نے کہا ہے کہ کھیلوں کو ترقی دینے کے لیے نوجوانوں کو میدانوں کی طرف راغب کرنا ضروری ہے کھیلوں کی ترقی کی بنیاد اسکول اور کالج کے بچے ہیں۔ جلد ان کے لیے انٹر سکولز انٹر کالجز اور انٹر یونیورسٹیز ٹورنامنٹ منعقد کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سریاب روڈ بوائز انٹر کالج کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ بچے بچیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ان کو مواقع فراہم کر رہے ہیں تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے ائے۔ اسی لیے ہم گراس روٹ لیول پر کام کر رہے ہیں۔صوبے کے مختلف کالجز واسکول اور یونیورسٹیز میں موجود کھیلوں کے میدانوں پر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن سے وہاں موجود بچوں کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے مواقع بھی ملیں گے۔ صوبے بھر میں پورے سال کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے جن میں نیا ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی بھرپور کوشش ہے تاکہ اگے جا کر یہ اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- باباکوٹ کے علاقے میں مسلح ڈاکووں اور عوام و پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈکیت پکڑ لیا
- ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے مسافر کوچ سے سپاری،پان پراگ،غیر ملکی سگریٹ اوردیگر نان کسٹم سامان برآمدکرکے کوچ کو تحویل میں لیکر ڈرائیور سمیت3افراد کو گرفتار کرلیا
- خان زمان کے بھانجے علاؤالدین مینگل انتقال کرگئے
- مسلم لیگ (ن) میں خواتین کو اہم مقام حاصل ہے اور پارٹی خواتین کی سیاسی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے مواقع فراہم کر رہی ہے،جمال شاہ کاکڑ
- مجوزہ قانون کو حتمی شکل دینے سے قبل مقامی ماہی گیروں، تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آراء کو خصوصی اہمیت دی جائیگی،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ
- مقتدرہ کے اشاروں پر چلنے والی حکومت نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا، مولانا عبدالرحمن رفیق
- بلوچستان قدرتی معدنیات سے مالا مال ہونے کے باوجود پسماندگی اور غربت کا شکار ہے،سینیٹر مولاناعبدالواسع
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کاگورندر و ماشکیل میں خوارج کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- سعودی اتحادی فوج نے ریاض پر حوثیوں حملوں کے دعوے کو ’گمراہ کن‘ قرار دے دیا
- طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت مزید تیز

