چھتر (این این آئی) صوبائی مشیر برائے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور، سردار بابا غلام رسول عمرانی کی قیادت میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور حلقہ انتخاب میں درپیش عوامی مسائل کے پائیدار حل کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات جاری ہیں اس بات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی معروف قبائلی شخصیت سخی میر ممتاز خان عمرانی نے ایک عوامی ملاقات کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ سردار بابا غلام رسول عمرانی نہ صرف ایک مدبر اور بصیرت رکھنے والے سیاستدان ہیں بلکہ وہ اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ مخلصی کے ساتھ کھڑے ہیں اْن کی قیادت میں محکمہ لیبر اینڈ مین پاور نے نوجوانوں کے لیے مختلف فنی تربیتی پروگرامز، انٹرن شپ اسکیمز، اور بھرتیوں کے نئے دروازے کھول دیے ہیں سخی میر ممتاز خان عمرانی نے مزید کہا کہ حلقے کے بنیادی مسائل جیسے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی، بجلی کے مسائل صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہتری، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ سردار بابا غلام رسول عمرانی نے ایک عوامی نمائندے ہونے کا حق ادا کیا ہے اور ان کی قیادت میں حلقہ تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے عوام کا اعتماد ان کے ساتھ ہے اور انشاء اللہ آئندہ آنے والا وقت ترقی، خوشحالی اور انصاف کا ہوگا عوامی حلقوں نے بھی صوبائی مشیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ترقیاتی منصوبے تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے اور بلوچستان کا یہ علاقہ ایک ماڈل حلقے کی شکل اختیار کرے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

