لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) میڈیا ڈپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت نیشنل پریس کلب اوتھل میں 1500سواں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا محفل میلاد کا آغاز تلاوت کلام پاک سے احمد رضا عطاری نے کیا نعت خوانوں میں عبدالغفور نقشبندی جہاںزیب عطاری نے نذرانہ عقیدت پھول نچھاور کیے محفل میلاد سے مولانا شاہد رضا عطاری مدنی نے سرکار ﷺ کے چہرہ مبارک کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاند کا ذکر خوبصورتی کیلئے کیا جاتا ہے کیونکہ چاند خوبصورت ہے، مگر ہمارے پیارے آقا ﷺ تو چاند سے بھی زیادہ حسین و جمیل ہیں،چہرہ مبارک سرخی مائل سفید ، مبارک ابرو ملی ہوئی ، دیکھنے والوں کو محسوس ہوتا کہ ملی ہوئی ہیں مگر درمیان میں رگ مبارک تھی جو ان کو جدا کررہی تھی، ناک مبارک نہ بہت زیادہ اونچی اور نہ بالکل دبی ہوئی، الغرض جسم اطہر کا ہر حصہ بالکل درست اور کامل تھا۔ پیارے آقا ﷺ ایسے کامل و اکمل ہیں کہ ان میں خامی تو دور کی بات، اس کا تصور بھی نہیں ہوسکتا، چہرہ انور ایسا روشن کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ جاتے تھے،سرکار ﷺ کی مبارک آنکھیں اور بینائی مبارک بھی بے مثال تھی۔ مخلوق میں صرف سرکار ﷺ نے اللہ پاک کا دیدار کیا ہے، ان کے علاوہ کسی نے نہیں دیکھا،سرکار ﷺ نے رب کو دیکھا تو ان کی مبارک آنکھوں کی روشنی کس قدر بڑھ گئی ہوگی، وہ زمین کے نیچے ہو یا آسمانوں کے اوپر، سب کچھ آقا ﷺ ملاحظہ فرمالیا کرتے تھے، محفل میلاد کے اختتام پر خصوصی دعا بھی ہوئی۔اس دوران علامہ شاہدالمدنی عطاری نے عبدالغفور خاصخیلی صدر نیشنل پریس کلب اوتھل غلام قادر خاصخیلی سینئر نائب صدر و سینئر صحافی حفیظ دانش پریس سیکریٹری احمد حسین جاموٹ مکتبت المدینہ کے تحائف بھی پیش کیئے اس موقع پر نیشنل پریس کلب اوتھل کے صدر غلام قادر خاصخیلی سینئر نائب صدر و سینئر صحافی حفیظ دانش جنرل سیکریٹری آصف محمد حسنی نائب صدر دوئم عبدالجبار خاصخیلی پریس سیکریٹری احمد حسین جاموٹ علاقائی لوگوں میں محمد یوسف خاصخیلی تحریک لبیک اوتھل کے رہنما عبدالواحد خاصخیلی عرف ادا عبدالقدیر سومرو فرحان سومرو حسبان چنہ ودیگر موجود تھے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل
- زیارت اور ہنہ اوڑک میں دہشتگردوں کے حملے میں بے گناہ پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی شہادت قابل مذمت ہے،چوہدری نعیم کریم
- سانچ: ٹیکس کا جال اور عام آدمی کی آزمائش

