نوکنڈی (این این آئی)جشنِ عید میلادالنبیؐ کی مناسبت سے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول نوکنڈی میں ایک پروقار محفلِ میلاد منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت قائم مقام پرنسپل امین آزاد نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی سپرنٹنڈنٹ ڈی ای او آفس چاغی محمد عارف تھے۔محفل کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کے بعد طلباء نے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ نعتیہ کلام اور سیرت النبی ؐ پر تقاریر پیش کیں۔ پروگرام میں اساتذہ، طلباء اور معزز مہمانوں نے شرکت کی،خطاب کرتے ہوئے محمد عارف اور امین آزاد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ؐکو بحیثیت معلم بنا کر پوری انسانیت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ بنایا۔ آپؐ نے انسانوں کو بھلائی، اخوت اور محبت کا راستہ دکھایا اور برائی و گمراہی سے روکا۔ مقررین نے کہا کہ اگر ہم حضور ؐ کی ذات اور سیرتِ طیبہ سے حقیقی محبت کریں اور ان کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں اپنائیں تو دنیا و آخرت میں کامیابی و سرخروئی ہماری مقدر بن سکتی ہے،تقریب کے اختتام پر محفل میں حصہ لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ دعا کے ساتھ بابرکت محفل کا اختتام کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل
- زیارت اور ہنہ اوڑک میں دہشتگردوں کے حملے میں بے گناہ پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی شہادت قابل مذمت ہے،چوہدری نعیم کریم

