دالبندین(این این آئی)تحصیل چاغی میں نامعلوم افراد نے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے کو نشانہ بناتے ہوئے 84 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری آب نوشی اسکیم کی پائپ لائن کو آگ لگا دی۔ یہ منصوبہ تحصیل چاغی کے عوام کو گھروں تک صاف و شفاف پانی کی فراہمی کے لیے شروع کیا گیا تھا۔محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے ایکسیئن کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے، جس سے علاقے کے ہزاروں افراد کو براہِ راست فائدہ پہنچنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پائپ لائن کو نقصان پہنچانا دراصل عوام دشمنی ہے، کیونکہ اس منصوبے کے ذریعے برسوں سے پینے کے پانی کی قلت کے شکار لوگوں کو سہولت ملنے والی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے بعد یہ تخمینہ لگایا جا رہا ہے کہ منصوبے کو کتنا نقصان ہوا ہے منصوبے کی مرمت اور کام کو جلد دوبارہ شروع کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں پولیس حکام نے بتایا کہ پائپ لائن کو آگ لگانے کے واقعے کے بعد فوری طور پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملوث عناصر کی تلاش کے لیے کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔مقامی لوگوں نے بھی اس افسوسناک واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ تحصیل چاغی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل تھا، جس کے ذریعے ان کے گھروں میں پہلی بار پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو رہی تھی۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص عوامی منصوبوں کو نقصان نہ پہنچا سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل
- زیارت اور ہنہ اوڑک میں دہشتگردوں کے حملے میں بے گناہ پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی شہادت قابل مذمت ہے،چوہدری نعیم کریم

