کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علماء اسلام اغبرگ یونٹ کے امیر سرپرست مولانا عزیز اللہ عبدالرحمن امیر مولانا عبد البصیر نائب امیر مولانا عبد الحی مولوی عطاء الرحمن مولوی محمد اسلم مولوی ممتاز احمد ناظم عمومی حافظ محمد اکرم ڈپٹی سیکرٹری مولوی حمید الرحمان مفتی محمد اجمل حاجی عبد الصمد عبدالواسع آغا مالیات مولوی عبد البصیر حاجی منظور احمدحاجی عتیق اللہ حاجی نور الدین مولوی محمد امین اطلاعات محمد اقبال محمد یوسف حافظ اسد اللہ مولوی عطاء اللہ آغا مولوی اختر محمد سالارمحمد اجمل مولوی جلال الدین مولوی محب اللہ مولوی عطاء الرحمن حافظ عبد الحکیم مولوی سیف الاسلام نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ نوحصار کوئٹہ جیو اسکیم پارک حادثات کا مرکز بن گیا، نوجوانوں کی ون ویلنگ سے عوام خوفزدہ کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار کلی عبدالزئی میں واقع جیو اسکیم پارک عوامی تفریح کی بجائے حادثات کا مرکز بن گیا ہے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق پارک میں روزانہ درجنوں نوجوان موٹرسائیکلوں پر نہ صرف تیز رفتاری کرتے ہیں بلکہ خطرناک ون ویلنگ جیسے کھیل میں بھی ملوث ہیں، جس کے باعث آئے روز حادثات پیش آ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد نوجوان شدید زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ پارک میں آنے والے بچے اور خواتین بھی خوف کے سائے میں ہیں۔ صورتحال مزید سنگین اس لیے ہے کہ یہ وہی مرکزی سڑک ہے جو علاقے کو کوئٹہ شہر سے ملاتی ہے۔ اس شاہراہ پر نہ صرف اہلِ علاقہ بلکہ دور دراز سے آنے والے مسافر بھی گزرتے ہیں، جو اکثر ان حادثات کی زد میں آ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ حادثات کی وجہ سے لوگ سخت پریشانی اور خوف و ہراس کا شکار ہیں اور شام کے بعد پارک کے قریب آنا بھی خطرناک سمجھا جاتا ہے انہوں کہا کہ علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا کہ پارک کو وقتی طور پر بند کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہپارک اور مرکزی روڈ پرموٹرسائیکل کے داخلے پر پابندی لگائی جائے ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے خلاف فوری کارروائی کی جائیاور ٹریفک پولیس کو مستقل نگرانی پر مامور کیا جائے علاقہ مکینوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر انتظامیہ نے بروقت اقدامات نہ کیے تو کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ پیش آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

