کوالالمپور(این این آئی) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے 4 عہدیداروں کو ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی مختلف اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں شامل کر لیا گیا۔پی ایف ایف کے ذرائع کے مطابق ملائیشیا میں ہونے والے گزشتہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سربراہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن محسن گیلانی نے کی۔اے ایف سی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں پی ایف ایف کے جن عہدیداروں کو تقرریاں دینے اعلان کیا گیا ہے، ان میں ڈاکٹر محمد علی کو ممبر اے ایف سی میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کمیٹی، حافظ ذکاء اللّٰہ کو اے ایف سی فٹسال اینڈ بیچ سوکر کمیٹی، محمد اعظم خان کو اے ایف سی مارکیٹنگ کمیٹی جبکہ نرمین ملک کو اے ایف سی ویمنز فٹبال کمیٹی میں 2023ء سے 2027ء تک کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔پی ایف ایف کے نائب صدر ذکاء اللّٰہ نے میڈیا کو بتایا کہ پی ایف ایف کے سربراہ محسن گیلانی کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان فٹ بال کے لیے اے ایف سی اور فیفا میں تجربہ حاصل کرنے کے لیے مزید نئی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے کہا کہ ان کمیٹیوں میں پاکستانی عہدیداران کی شمولیت سے ملک میں فٹبال کی ترقی کے زیادہ مواقع میسر آئیں گے، ہم اے ایف سی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پی ایف ایف کے ممبران کو اپنی کمیٹیوں کا حصہ بنایا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- باباکوٹ کے علاقے میں مسلح ڈاکووں اور عوام و پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈکیت پکڑ لیا
- ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے مسافر کوچ سے سپاری،پان پراگ،غیر ملکی سگریٹ اوردیگر نان کسٹم سامان برآمدکرکے کوچ کو تحویل میں لیکر ڈرائیور سمیت3افراد کو گرفتار کرلیا
- خان زمان کے بھانجے علاؤالدین مینگل انتقال کرگئے
- مسلم لیگ (ن) میں خواتین کو اہم مقام حاصل ہے اور پارٹی خواتین کی سیاسی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے مواقع فراہم کر رہی ہے،جمال شاہ کاکڑ
- مجوزہ قانون کو حتمی شکل دینے سے قبل مقامی ماہی گیروں، تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آراء کو خصوصی اہمیت دی جائیگی،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ
- مقتدرہ کے اشاروں پر چلنے والی حکومت نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا، مولانا عبدالرحمن رفیق
- بلوچستان قدرتی معدنیات سے مالا مال ہونے کے باوجود پسماندگی اور غربت کا شکار ہے،سینیٹر مولاناعبدالواسع
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کاگورندر و ماشکیل میں خوارج کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- سعودی اتحادی فوج نے ریاض پر حوثیوں حملوں کے دعوے کو ’گمراہ کن‘ قرار دے دیا
- طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت مزید تیز

