مجھے شاہین سے رنز نہیں وکٹیں چاہئیں، شاہد آفریدی

شاہین کو اتنا پتا ہونا چاہیے کہ نیا گیند آگے کرنا ہے، انہیں مائنڈ گیم وہاں پر کھیلنا چاہیے تھا، صائم ایوب سے رنز چاہئیں‘انٹرویو
لاہور(این این آئی)سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھے شاہین سے رنز نہیں وکٹیں چاہئیں۔ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی، بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 128 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کلدیپ یادیو کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستان کی مایوس کن بیٹنگ پر سابق کرکٹرز کی جانب سے قومی ٹیم پر تنقید کی جارہی ہے اور 63 ڈاٹ بالز کھیلنے پر بھی بات کی جارہی ہے۔تاہم نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے شاہین سے رنز نہیں وکٹیں چاہئیں، شکر ہے شاہین نے رنز کردیے ورنہ سو کے اندر آؤٹ ہوجاتے۔انہوں نے کہا کہ شاہین کو اتنا پتا ہونا چاہیے کہ نیا گیند آگے کرنا ہے، انہیں مائنڈ گیم وہاں پر کھیلنا چاہیے تھا، مجھے صائم ایوب سے بولنگ نہیں رنز چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں