کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ مدرسة الاسلام یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (سمیوٹا) سینیٹ کی 10 نشستوں اور اکیڈمک کونسل کی 3 نشستوں پر حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔سینیٹ میں 85 فیصد اور اکیڈمک کونسل میں 90 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر کے منتخب ہونے والے امیدواروں نے ایک شاندار اور تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اساتذہ ادارے کی ترقی اور وقار کے لیے متحد، پُرعزم اور پر اعتماد ہیں۔سینیٹ اور اکیڈمک کونسل کے منتخب اراکین میںقرت العین نظیر احمد، سیدہ وجیہہ نعیم، محمد نعیم احمد، سید عظیم انعام، شاہد عبید، ڈاکٹر عمیر رئیس، ہیتش کمار، مظفر علی شاہ، امین خواجہ، آصف محمود اعوان، باسط حسن قریشی اور وفا منصور برڑوشامل ہیں۔سندھ مدرسة الاسلام یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن(سمیوٹا)کے اراکین نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ یہ قانونی ادارے اساتذہ کی آواز کو ادارے کی پالیسی سازی تک پہنچانے کے لیے نہایت اہم پلیٹ فارمز ہیں۔ نومنتخب اراکین کی ذمہ داری ہے کہ وہ دیانتداری، بصیرت اور جوابدہی کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں اور ہمیشہ “ادارہ سب سے پہلے” کے اصول پر کاربند رہیں۔سندھ مدرسة الاسلام یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن(سمیوٹا)کی قیادت نومنتخب اراکین کو ان کے مدتِ کار کے لیے نیک خواہشات پیش کرتی ہے اور پرامید ہے کہ وہ سندھ مدرسةالاسلام یونیورسٹی کے روشن مستقبل میں تعمیری کردار ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- بھاگ ناڑی میں بدامنی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ
- بند سکولوں کو فعال، داخلہ مہم کامیاب بنانے پر حیدر خان ناصر کی خدمات قابل تحسین ہیں، چیئرمین اصلاحی کمیٹی
- میڈیا پرسنز کی توانا آواز بن چکا ہے۔سید امان شاہ
- تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اعجاز احمد
- صحبت پور: زائرین سے بھرا ٹریکٹر الٹ گیا، خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی
- غزہ سٹی میں اسرائیلی فضائی حملہ، حماس کے شمالی بریگیڈ کا کمانڈر شہید
- مودی سرکار میں ادارہ جاتی بحران، چیف الیکشن کمشنر کے خلاف نوجوان سراپا احتجاج
- ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار آگئے تو دنیا کو بلیک میل کرے گا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
- بھارت میں طالبہ سے زیادتی کیخلاف احتجاج، بی جے پی حکومت کاطلبہ پر ریاستی تشدد
- مقبوضہ مغربی کنارہ: اسرائیلیوں کے حملوں اور مسجد اقصیٰ میں داخلے کے واقعات میں اضافہ

