کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان اکثر کہا جاتا ہے کہ بچے اپنے والد کے کردار اور عمل سے متاثر ہوتے ہیں اور ان کی زندگی پر گہرے نقوش ثبت ہوتے ہیں۔ لیکن ہمارے جیسے معاشروں میں یہ منظر شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتا ہے کہ بیٹی اپنے سیاسی اور عملی فیصلوں سے والدین کی زندگی کو تلخیوں سے دوچار کرے اور والدین ان تلخیوں کو فخر اور وقار کے ساتھ قبول کریں۔
کامریڈ غفار قمبرانی اور بیبو بلوچ کی باپ بیٹی کی جوڑی اسی عہد کی سب سے خوبصورت تصویر ہے، جو آنے والی صدیوں تک یاد رکھی جائے گی۔ بیٹی نے وہی راستہ اختیار کیا جس پر باپ عمر بھر پرکھوں اور آزمائشوں سے گزرتے رہے۔ آج وہ دونوں اس جدوجہد کے کڑے انجام کو بھی ساتھ جھیل رہے ہیں اور اس کا ثمر آنے والی نسلوں کے لیے روشنی اور رہنمائی کے چراغ کی صورت چھوڑ رہے ہیں۔

