پسنی میں جاری جشنِ ساحل فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کا فائنل آج 16 فروری کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ کھیلا گیا

پسنی (رپورٹر) پسنی جشنِ ساحل فٹبال ٹورنامنٹ فائنل مقابلہ شہید ڈاکٹر نسیم فٹبال کلب پسنی اور ینگ مجاہد فٹبال کلب گوادر کے درمیان منعقد ہوا، جسے دیکھنے کے لیے شائقینِ فٹبال کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔
دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور مقررہ وقت تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا، جہاں ینگ مجاہد فٹبال کلب گوادر نے اعصاب شکن مقابلے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے فتح اپنے نام کر لی اور جشنِ ساحل فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کی ٹرافی جیت لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں