صوبے کے 3لاکھ28ہزار مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے،جہانزیب خان

کوئٹہ(این این آئی) ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے 3لاکھ28ہزار مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کیا گیا ہے ابتک 20سے زائد اضلاع میں رمضان پیکج پہنچایا جاچکا ہے اور باقی اضلاع میں بھی جلد فراہمی مکمل کرلی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے صوبے کے 3 لاکھ 28 ہزار مستحق خاندانوں کے لیے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کیا گیا ہے یہ پیکج بلوچستان کے تمام اضلاع میں مرحلہ وار تقسیم کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے کہا کہ اس سال رمضان پیکج کی تقسیم کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا ہے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے 8 رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نگرانی اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 20 سے زائد اضلاع میں رمضان پیکج پہنچایا جا چکا ہے اور باقی اضلاع میں بھی جلد فراہمی مکمل کر لی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ پیکج کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور صرف غریب اور مستحق افراد کو ہی راشن فراہم کیا جائے گا، کسی غیر مستحق کو اس کا فائدہ نہیں اٹھانے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رمضان پیکج ہر خاندان کی 15 دن کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے تاکہ ماہِ مقدس میں مستحق خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتِ بلوچستان مستحق عوام کی خدمت اور سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں