کوئٹہ(این این آئی)کسان اتحادپاکستان کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے نصیرآباد میں پرامن احتجاج کرنے والے کسانوں پر ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی آر فوری طور پر ختم کی جائے بصورت دیگر دیگر کسان اتحاد کچلاک،نصیرآباد، لکپاس اور خضدار میں پرامن احتجاج کریں گے،کسان اتحاد پاکستان سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو آریہ حورین،رضا محمد خلجی اوردیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ خالد حسین باٹھ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں گندم کی کاشت سے پہلے گندم کا ریٹ مقرر کریں تاکہ زمینداروں زیادہ سے زیادہ گندم کی کاشت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان اتحاد پاکستان نصیرآباد میں ہونے والے کسانوں کے پرامن احتجاج کے بعد کسانوں پر ایف آئی آر کی مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ 10روز کے اندر اندر ایف آئی آر ختم کی جائے بصورت دیگر کسان اتحاد پاکستان کچلاک،نصیرآباد، لکپاس اور خضدا رمیں قومی شاہراہوں پردھرنا دیکر احتجاج پر مجبور ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ایک کمیٹی تشکیل دے جس میں کسان اتحاد کے ممبران کو بھی شامل کیا جائے کمیٹی تمام اضلاع میں جانچ پڑتا ل کرے کہ ابتک کتنے ٹیوب ویلز سولر سسٹم پر منتقل ہوچکے ہیں اور کتنے باقی رہتے ہیں اور کسانوں کو اب کتنی رقم ادا کی گئی ہے تاکہ سولر سسٹم کا مسئلہ حل ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ تب تک کسانوں کے بجلی کنکشن منقطع نہ کئے جائیں جب تک تمام ٹیوب ویلز سولرسسٹم پر منتقل نہیں ہوجاتے۔ انہوں نے کہا کہ نصیرآباد میں پانی کی قلت کی وجہ سے نقصانات ہورہے ہیں پانی نہ ہونے کی وجہ سے چاول کی فصل جل گئی ہے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے صوبائی وزیر ایری گیشن کی ہٹ دھرمی اور نا ا ہلی کی وجہ سے کسانوں کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر پانی کی کمی کو پورا کرکے کسانوں کو نقصان سے بچائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں کسانوں سے گندم فی من 1800روپے میں خریدی گئی اب وہی گندم بلوچستان میں 4000روپے فی من فروخت ہورہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں خالد حسین باٹھ نے کہا کہ فورسز دہشت گردوں کے خلاف تو آپریشن کر رہی ہیں اور جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں بلوچستان میں کرپشن کے خلاف بھی آپریشن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں کے باعث لاکھوں ایکڑ رقبے پر کاشت کی گئیں فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جس سے کسانوں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے حکومت فوری طور پر کسانوں کے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات اٹھائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

