کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے یہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہوگا دیگر اسلامی ممالک کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جائے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کی طویل المدتی دوستی اور تعاون کا مظہر ہے بلکہ یہ معاہدہ موجودہ عالمی اور علاقائی حالات کے تناظر میں ایک غیرمعمولی سفارتی پیش رفت بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک سعودی اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا مخلص دوست اور قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے،دفاعی معاہدہ نہ صرف دفاعی میدان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دے گا بلکہ خطے کے امن، استحکام اور ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ دفاعی معاہدہ طاقت کے اظہار کی بجائے دفاع کا ضامن ہو گا اس کا مقصد خطے میں امن کا فروغ اور توازن برقرار رکھنا ہے ایک بار پھر پاک فوج کی صلاحیتوں کا اعتراف ہوا ہے معاہدے سے خطے میں دفاعی استحکام کو دوام ملے گایہ معاہدہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن وسلامتی کے فروغ کے لیے تاریخی اقدام ہے۔لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کو توسیع دیتے ہوئے اس میں دیگرا سلامی ممالک کو بھی شامل کیا جانا چاہئے اور تمام اسلامی ممالک ملکر اپنی ایک فوج بنائیں جو کسی بھی اسلامی ملک پر حملے کی صورت میں دشمن کو فوری اور موثر جواب دے سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کو فلسطین میں اسرائیلی بربریت اوربمباری رکوانے کیلئے ملکر اپنا کردارادا کرنا چاہئے ابتک اسرائیلی بمباری سے سینکڑوں کی تعداد میں افراد جاں بحق اورلاکھوں کی تعداد میں زخمی اور بے گھر ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

