لاہور(این این آئی) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر محمد عامر نے پاک سری لنکا میچ میں حسین طلعت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایکس کے ذریعے اپنے سابق بیان پر مہر تصدیق ثبت کردی۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2025 سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جس میں شاہینوں نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ایشیا کپ ٹی20 ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے جس کے بعد اس کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات کافی حد تک روشن ہوگئے۔میچ کے دوران محمد نواز اور حسین طلعت نے اپنی ذمہ درانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت قومی ٹیم کے حصے میں کامیابی آئی۔اس حوالے سے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہاں جی! حسین طلعت کا انتخاب ٹھیک تھا نا؟‘محمد عامر نے کہاکہ یہ صرف ان لوگوں سے پوچھنا ہے جو کہہ رہے تھے کہ اسے (حسین طلعت) قومی ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- باباکوٹ کے علاقے میں مسلح ڈاکووں اور عوام و پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈکیت پکڑ لیا
- ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے مسافر کوچ سے سپاری،پان پراگ،غیر ملکی سگریٹ اوردیگر نان کسٹم سامان برآمدکرکے کوچ کو تحویل میں لیکر ڈرائیور سمیت3افراد کو گرفتار کرلیا
- خان زمان کے بھانجے علاؤالدین مینگل انتقال کرگئے
- مسلم لیگ (ن) میں خواتین کو اہم مقام حاصل ہے اور پارٹی خواتین کی سیاسی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے مواقع فراہم کر رہی ہے،جمال شاہ کاکڑ
- مجوزہ قانون کو حتمی شکل دینے سے قبل مقامی ماہی گیروں، تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آراء کو خصوصی اہمیت دی جائیگی،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ
- مقتدرہ کے اشاروں پر چلنے والی حکومت نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا، مولانا عبدالرحمن رفیق
- بلوچستان قدرتی معدنیات سے مالا مال ہونے کے باوجود پسماندگی اور غربت کا شکار ہے،سینیٹر مولاناعبدالواسع
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کاگورندر و ماشکیل میں خوارج کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- سعودی اتحادی فوج نے ریاض پر حوثیوں حملوں کے دعوے کو ’گمراہ کن‘ قرار دے دیا
- طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت مزید تیز

