اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور اٹلی نے مضبوط دوطرفہ شراکت داری کے اعادے پر اتفاق کیا ہے جبکہ چیئرمین سینیٹ پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ، گرمجوش اور خوشگوار تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی شراکت داری باہمی احترام اور مسلسل بڑھتے تعاون پر قائم ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان–اٹلی پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین سینیٹر سرمد علی کی جانب سے اٹلی کی سفیر برائے پاکستان، مسز مارلینا آرمیلن، کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اٹلی، یورپی یونین میں پاکستان کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے، جس سے معاشی اور سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہا جو دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔اٹلی کی سفیر نے دونوں ملکوں کے ایوانوں میں قائم پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کے کام کو سراہا اور اٹلی کی پارلیمان میں اٹلی–پاکستان فرینڈشپ گروپ کی چیئرپرسن سارا فیراری کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے اْمید ظاہر کی کہ سارا فیراری جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گی۔ سفیر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اور سینیٹ وفود نے گزشتہ برس اٹلی کے دو دورے کیے تھے اور یقین ظاہر کیا کہ اٹلی کی پارلیمان اور سینیٹ کے اراکین بھی خیرسگالی کے ایسے ہی دورے کر کے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کریں گے۔سینیٹر سرمد علی نے اپنے خطاب میں معزز سفیر کا شکریہ ادا کیا اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں کو قریبی تعاون کے فروغ میں اہم قرار دیا۔ انہوں نے اْمید ظاہر کی کہ دونوں فرینڈشپ گروپس کے درمیان مسلسل روابط پارلیمانی سفارت کاری کو مضبوط بنائیں گے اور پاکستان–اٹلی شراکت داری کو مزید مستحکم کریں گے۔ظہرانے میں وفاقی وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نظیر تارڑ، وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک، رکنِ قومی اسمبلی سید نوید قمر، سینیٹر شہادت اعوان اور چیئرمین سینیٹ کے مشیر و سفیر پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس، مصباح کھر بھی شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

