ایشیا کپ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ پاکستان اور بھارت (آج)مدمقابل

دبئی(این این آئی) ایشیا میں کرکٹ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں ایک بار پھر ٹکرائیں گے۔ فائنل میچ (آج) اتوار کو کھیلا جائیگا، پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی فائنل میں جیت کیلئے پرجوش ہیں۔پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف سے کرکٹ فین نے فرمائش کر ڈالی، بنگلادیش کے خلاف میچ کے بعد سٹیڈیم میں فین نے حارث رؤف سے کہا اس بار بھارت کو نہیں چھوڑنا ہار کا بدلہ لینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں