کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بی ایس او پجار کے سابق چیرمین زبیر بلوچ کے گھر پر چھاپے و فائرنگ اور ان قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیرمین زبیر بلوچ ایک سیاسی کارکن تھے اور سیاسی کارکن انسانی حقوق کا علمبردار ہوتا ہے۔جبری گمشدگیاں ماورائے آئین و قانون اقدام ہے اور اس منفی اقدام کے خلاف بحثیت سیاسی کارکن آواز بلند کرنا ان کی زمہ داری تھی۔یہ کوئی جرم نہیں اور نہ ہی آئین کے بر خلاف ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ شہید چیرمین زبیر بلوچ بی ایس او پجار کے سابق چیرمین تھے ان کے ساتھ گہرے روابط و رشتے تھے۔انہوں نے طلباء سیاست کو علمی و فکری طور پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہید چیرمین روپوش نہیں تھے وہ کورٹ کچہری اور ہر جگہ میسر تھے اگر وہ سیکورٹی فورسز کو مطلوب تھے ان کو قانون کے مطابق گرفتار کیا جاتا ہے۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بلوچستان کو سیکورٹی کے تناظر سے دیکھنے کے بجائے قومی اکائی کے حوالے سے دیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔وقت اور حالات مذید غلط پالیسیوں کی اجازت نہیں دیتے۔نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے شہید چیرمین زبیر بلوچ کی شہادت پر ان کے بھائی اور خاندان کے دیگر افراد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں خاندان کے ساتھ ہے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو مرکزی انسانی حقوق سیکرٹری چیرمین گہرام اسلم بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری بھی ساتھ تھے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

