کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما سید جہانگیر شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس کے افسران اور جوان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں اور ابتک سینکڑوں افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں بلوچستان پولیس کے جوانوں کی تنخواہیں بھی دیگر صوبوں کے پولیس اہلکاروں کی طرح فوری طور پر بڑھائی جائیں اورانہیں مزید مراعات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ و ہ مزید بہتر طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سید جہانگیر شاہ نے کہا کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہیں بڑھاکر دوگنا کردی گئیں ہیں جو ایک خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں سے بہت کم ہیں اس کے باوجود دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پولیس افسران اور اہلکار فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں ابتک سینکڑوں پولیس افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جنہیں ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس اہلکارو ں کی تنخواہوں میں بھی پنجاب،سندھ اور خیبر پختونخوا کی طرز پر فوری اضافہ کو یقینی بنایا جائے اور پولیس کی تنخواہیں دوگنا کی جائیں اورا انہیں مزید مراعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ وہ مزید بہتر طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس کی تنخواہیں قلیل ہونے کی وجہ سے پولیس افسران اور جوان مالی مشکلات کا شکار ہیں انکی تنخواہوں میں بھی فوری طور پر اضافہ کیا جائے۔

