کوئٹہ (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی رہائش گاہ خان ہاؤس کوئٹہ میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سنیٹرمولانا عبد الواسع کی صدارت میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان جے یو آئی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر حاجی نواز خان کاکڑ اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا اور مرکزی سیکرٹری طلبا رشید خان ناصر نے شرکت کی اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورت حال بالخصوص ضلع چمن اور ضلع قلعہ عبداللہ کی موجودہ صورتحال پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوموار 29 ستمبر کو دوپہر 12 بجے چمن پریس کلب باچا خان ہال میں ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی اس پریس کانفرنس سے 24 ستمبر کو شہداء ہاؤس مردہ کاریز چمن میں منعقدہ آل پارٹیز قومی جرگہ میں شریک تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے رہنما خطاب کریں گیاجلاس کے شرکاء نے چمن کے تمام صحافیوں سے پریس کانفرنس کی بھرپور اور مؤثر کوریج کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

