پنجگور(این این آئی)مسلم لیگ ن ضلع پنجگور کی سینئر باڈی کا اجلاس، پارٹی فعالیت اور بارڈر کھولنے پر زورمسلم لیگ (ن)ضلع پنجگور کی سینئر باڈی کا اجلاس ضلعی صدر یاسر بلوچ کی صدارت میں ضلع آفس پنجگور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مکران ڈویژن کے صدر اشرف ساگر بلوچ مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے اجلاس کا ایجنڈا دو اہم موضوعات پر مشتمل تھا: پارٹی کی فعالیت اور بارڈر بندش۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اشرف ساگر بلوچ، سینئر نائب صدر محمد صدیق حسن جان، قاضی رضا علی اور رستم علی نے پارٹی کی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور یونٹ سازی کا عمل جلد از جلد شروع کرنے پر زور دیا۔اجلاس میں بارڈر کی بندش کو عوامی مسائل میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے، فوری طور پر بارڈر کھولنے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ علاقے کے لوگوں کی روزمرہ زندگی متاثر نہ ہواجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں پل جان ادیب صدیق ساسولی خدا رحیم وزیر احمد اور دیگر نے شرکت کی اور پارٹی کی مضبوطی اور علاقے کی ترقی کے لئے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

