کوئی کرکٹ میچ بھارت کی شکست کی اٹل حقیقت کو مٹا نہیں سکتا،محسن نقوی کا نریندر مودی کے ٹوئٹ پر کرارا جواب

لاہور(این این آئی) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ایشیا کپ 2025 جیتنے پر کیے گئے ٹوئٹ کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ کوئی کرکٹ میچ بھارت کی شکست کی اٹل حقیقت کو مٹا نہیں سکتا۔اپنے بیان میں انہوں نے مودی کو جواب دیا کہ تاریخ پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں تمہاری ذلت آمیز شکست محفوظ کرچکی ہے۔محسن نقوی نے لکھا کہ کوئی کرکٹ میچ اس اٹل حقیقت کو مٹا نہیں سکتا، کھیل میں جنگ کو گھسیٹنا تمہاری بے بسی کو عیاں کرتا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت نے کھیل کی اصل روح کو داغدار کیا، بھارتی وزیراعظم کو جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا درد آج تک نہیں بھولا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کے خلاف فتح پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سندور اور یہ بھی بھارت جیت گیا۔ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جنگ تمہارے فخر کا پیمانہ ہے تو تمہیں ذلت آمیز شکست ہوئی، تاریخ تمہاری پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست محفوظ کرچکی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ کوئی میچ اس سچائی کو نہیں بدل سکتا۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کے بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں