آئی سی سی میں ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرپرسن کیخلاف شدید احتجاج کریں گے،بھارت

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے معاملے کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیااس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ آئی سی سی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں ہو رہا ہے، ہم ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرپرسن کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ بھارتی بورڈ پہلے دن سے حکومتی پالیسی پر عملدر آمد کر رہا ہے، یہ ایشیا کپ ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ ہے، ہم باہمی سیریز نہیں کھیلتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ہرانے پر بھارتی ٹیم پر فخر ہے، ہم نے اے سی سی چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا، محسن نقوی پاکستان گورنمنٹ کے مرکزی لیڈر ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ ٹرافی اور میڈلز اپنے ساتھ لے گئے، ہمیں اُمید ہے کہ بہت جلد ٹرافی میڈلز بھارت کو واپس کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو کھیل کے میدان میں یک طور پر ہرانے پر بھارتی اسکواڈ کو 21 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں، ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں