نیشنل پارٹی کا اوتھل و بیلہ میں تنظیمی دورہ، بلوچستان میں بدامنی پر تشویش کا اظہار

اوتھل /بیلہ (این این آئی)نیشنل پارٹی قلات ڈویژن کے ریجنل سیکرٹری ایڈوکیٹ عبدالحمید بلوچ کا اوتھل اوربیلہ کا تنظیمی دورہ کے موقعہ پر علیحدہ نشستوں میں دوستوں سے موجودہ سیاسی صورت حال پر ملاقات
اوتھل میں نیشنل پارٹی کے ضلعی آرگنائزر محمد بخش لاسی نے تحصیل اوتھل اور تحصیل لاکھڑا کے آرگنائزر کے ہمراہ جبکہ بیلہ میں پارٹی کے سینئر رہنما سابق ورکنگ کمیٹی کے ممبر واحد بلوچ اور ضلعی ڈپٹی آرگنائزر قادر لانگو نیشنل پارٹی تحصیل بیلہ کے آرگنائزر عبد الرحمن بلوچ کےہمراہ تنظیمی علاقائی وسیاسی صورتحال پر تفصیلی بریفننگ دی اور تنظیمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا،

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات کو کنٹرول کرنے میں صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے آئے روز رونما ہونے والے واقعات سیاسی عمل پر قدغن اظہار رائے پر پابندیوں ماورائے آئین جبری گمشدگیوں امن و امان کی بد ترین صورتحال نے پورے صوبے میں عدم تحفظ اور غیر یقینی صورتحال میں اضافہ کیا ہے اور ان حالات میں قومی یکسوئی کے ساتھ سیاسی و جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کی اشد ضرورت ہے نہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی جمہوری وسیاسی عمل ، تنظیمی صلاحیت اوردور اندیش معاملہ فہم قیادت کے ذریعے بحرانی کیفیت میں بھر پور عوامی وسیاسی رول ادا کرسکتی ہے ,
انہوں نے کہا پارٹی کوگراس روٹ لیول پرمذید منظم کرکے سیاسی ادارے کی شکل دینا ناگزیر ہوچکا ہے اانہوں نے تنظیمی امور پر دوستوں سے مشاورت لیا اور پارٹی کو لسبیلا میں فعال بنانے پر دوستوں کے کاوشوں کو سہرایا اور تنظیم کومذید فعال بنانے کے لئے پہلے مرحلے میں تمام ذمہ دار دوستوں کی مشاورت سے تحصیلوں کے الیکشن کرانے کی حکمت عملی ترتیب دیا جائیگا ,
اجلاس میں نیشنل پارٹی بیلا کے آرگنائزر عبدالرحمان بلوچ اوتھل کے آرگنائزر محمد صابرہ بابر علی راجہ محمد ریاض عبد الطیف تحصیل لاکھڑا کے آرگنائزر نصر اللہ محمد اصغر ،صوبائی کونسلر و بھگیاڑی یونین کونسل کے ممبر انوربلوچ تحصیل کونسلر شریف بلوچ بلوچی گوٹھ کے یونٹ سیکرٹری عمران بلوچ صالح بیروزی یونٹ کے سیکرٹری حنیف بلوچ رمضان بلوچ تاج محمد سوشل میڈیا ایکٹوسٹ یونس بلوچ ، رحیم بلوچ سمیر بلوچ ناصر بلوچ خان محمد بلوچ اللہ ڈنہ عارف بلوچ عابد بلوچ اور واسع بلوچ،عطاءاللہ بلوچ محمد شریف ودیگر نے شرکت کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں