گورنر بلوچستان کی ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکہ کی مذمت

کوئٹہ(این این آئی) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پشین اسٹاپ ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکہ کے نتیجہ میں نہتے شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے. گورنر بلوچستان نے ہدایت کی کہ فوری طور پر تمام زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کریں. انہوں دہشت گرد حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر کو گرفتار کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں. انہوں نے کہا کہ ہم قومی اتحاد واتفاق سے دہشتگردوں اور تخریب کاروں کے ناپاک عزائم کو ناکام بناسکتے ہیں. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے جان بحق افراد کی مغفرت اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں