کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خود کش حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے خواتین سمیت26افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ حادثات اور ٹراما سینٹر لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ نے بتایا کہ کوئٹہ میں منگل کو ایف سی ہیڈکوارٹر پرخود کش حملے کے بعد صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت کی ہدایت پر سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں،پیرامیڈیکل اسٹاف اوردیگر عملے کو ڈیوٹیوں پر طلب کرلیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ خود کش حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے خواتین سمیت26افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ لایا گیا جہاں شعبہ حادثات اور ٹراما سینٹر میں لیاا گیا جہاں ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران اور ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑنے اپنی نگرانی میں زخمیوں کوابتدائی طبی امداد فراہم کرائی۔ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں میں صابرہ،حسن،حمرا،سعد اللہ،سردار،بخت بی بی،ہدایت،جمشید،ذاکرہ،سید نور،ہیبت اللہ،سعید اللہ،نریش کمار،جول گل،قدرت،عبداللہ،سید انعام،ملک ناز،احمد جان،امداد اللہ،نوید،عظمت اوردیگر شامل ہیں۔

