حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم،کسی کو بھی صوبے کے امن و استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،صوبائی وزیر نورمحمد دمڑ

کوئٹہ(این این آئی)صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے پشین سٹاپ ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی امن دشمن عناصر کی سازش ہے جس کا مقصد صوبے کے پرامن ماحول کو خراب کرنا ہے حاجی نور محمد دمڑ نے واضح کیا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور کسی کو بھی صوبے کے امن و استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو موقع پر ہی جہنم واصل کردیا دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ زخمیوں کو فوری اور ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام اور سیکورٹی اداروں کی قربانیوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوا ہے اور دہشت گردی کے ان بزدلانہ واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں