بولان(این این آئی)ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن(ر)جمعہ داد خان مندوخیل سے ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں کے ایک نمائندہ وفد نے محمد عارف بنگلزئی کی قیادت میں ان کے دفتر میں ملاقات کی وفد میں عبدالحئی گولہ، غلام فاروق جتوئی، سمیع اللہ جلبانی شامل تھے ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مسائل، پریس کلب ڈھاڈر کو درکار وسائل سمیت عوامی و علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد و دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے کی آنکھ اور کان ہے، جس کی بدولت انتظامیہ کو نہ صرف خامیوں کا علم ہوتا ہے بلکہ پوشیدہ مسائل کا بھی ادراک ممکن ہوتا ہے جن پر نوٹس لیکر بہتری کے لیے اقدامات بھی کیے جاتے ہیں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صحافیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور ضلعی انتظامیہ صحافیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی صحافتی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر جانبدرانہ رپورٹنگ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائیگا صحافی معاشرے میں سدھار کیلئے قلم اٹھائیں تو ہم بھی انہیں سپورٹ کرینگے تاکہ مسائل حل ہوں انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے، جس کے ذریعے معاشرتی اصلاح اور مثبت سوچ کو فروغ دیا جا سکتا ہے انتظامیہ اور صحافی برادری کے درمیان قریبی روابط عوامی خدمت کی راہ ہموار کرتے ہیں جن سے مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

