کوئٹہ(این این آئی)ایف آئی اے نے معصوم شہریوں کو غیرقانونی طور پر عراق بھجوانے میں ملوث2اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے حافظ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو غیرقانونی طور پرعراق بھجوانے میں ملوث دو اشتہاری ملزمان بشارت نسیم اور علی سہیل کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سال 2023 سے اے ایچ ٹی سی کوئٹہ کو مطلوب تھے ملزمان کی گرفتاری کے لئے اس سے قبل بھی چھاپے مارے گئے گرفتار ملزمان نے 3 شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستان سے عراق بھجوانے کی کوشش کی تھی متاثرہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھاابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے 2 شہریوں کو عراق بھجوانے کے لئے فی کس 280000 روپے میں معاملات طے کئے ملزمان نے فی کس 1 لاکھ روپے بطور ایڈوانس وصول کئے تھے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

