کھیل میں سیاست لانے پر شاہد آفریدی کا مودی کو کرارا جواب، بھارتی طیاروں کی تباہی یاد کرادی

لاہور(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دے دیا۔گزشتہ رات ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی کامیابی کے بعد نریندر مودی نے ایکس پر بھارتی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے سیاسی بیان بازی بھی کی اور آپریشن سندور کی کامیابی کا جھوٹا دعویٰ بھی دہرایا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایکس پر جاری بیان میں بھارتی وزیراعظم کو جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کو یاد کرایا اور کہا کہ ‘یہ ہے اصل فرق، ہم ہمیشہ خالص اسپورٹس مین شپ کے ساتھ کھیلے ہیں اور جنگ کو کھیل سے دور رکھا ہے، مگر دنیا نے دیکھ لیا کہ جب جنگ کا نتیجہ آیا تو اسکور بورڈ پر اسکور 0-7 تھا۔خیال رہے کہ کھیل کو سیاست سے داغدار کرنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپوزیشن جماعت کانگریس کی بھی سخت تنقید کا سامنا ہے۔ کانگریس رہنما اتل پٹیل نے کہا کہ کھیل کو جنگی بیانیے سے ملانا ناقابل قبول ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مودی کو خارجہ پالیسی اور سفارت کاری کی کوئی سمجھ ہے؟بھارتی اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا اگر میچ کھیلا تو کھیل کی روح کے ساتھ کھیلنا چاہیے تھا، نہ کہ اسے جنگی پروپیگنڈے میں بدلنا چاہیے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں