اسلام آباد/لاہور (این این آئی) وفاقی حکومت نے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو وی وی آئی پی سکیورٹی سٹیٹس دے دیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ، پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ، پنجاب رینجرز اور لاہور، راولپنڈی پولیس کو اس سلسلے میں مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر جنوبی افریقہ کی ٹیم کے دورے کو وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کی منظوری دی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔وفاقی حکومت کی جانب سے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس ہائی پروفائل سیریز کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کا دورہ پاکستان 7اکتوبر سے 9نومبر 2025تک شیڈول ہے۔

