سیاست میں سیاسی تنقید کریں مگر اسکے بھی آداب ہوتے ہیں‘ رانا جمیل منج

رائے ونڈ(این این آئی)پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ سیاست میں سیاسی تنقید کریں مگر اس کے بھی آداب ہوتے ہیں، پیپلز پارٹی دکھاوے نہیں بلکہ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، پنجاب کو فتح کر کے پیپلز پارٹی کا قلعہ بنائیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور فوٹو سیشن نہیں بلکہ روٹی کپڑا اور مکان ہے، ہم نے ہمیشہ ملک کی خاطر اپنے ووٹوں،اقتدار اور سیٹوں کی قربانیاں دی ہیں،پیپلز پارٹی دکھاوے نہیں بلکہ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے بہت کم وقت میں اپنی قائدانہ صلاحیت پوری دنیا کو دکھائی،وہ دن دور نہیں جس دن بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم کی سیٹ پر براجماں ہوں گے۔رانا جمیل منج نے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں ہمارے لیے باعث زحمت بنی ہوئی ہیں،پیپلز پارٹی کی ہر ممکن کوشش ہو گی کہ جن لوگوں کے نقصانات ہوئے ان کا جلد ازالہ کیا جاسکا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں سیاسی تنقید کریں مگر اس کے بھی آداب ہوتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی سیلاب زدگان کی مدد کو پوائنٹ سکورنگ کی طرف نہیں لے کر جانا چاہتی۔ہماری جماعت نے ہمیشہ غریب کے درد کو محسوس کیا ہے اور عام آدمی کی خاموشی سے مدد کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں