لورالائی(این این آئی) لورلائی پولیس نے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق نومبر2025ء میں لورالائی میں قتل ہونے والے میکنیک قیوم بابوزئی کے کیس کی پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کرتے ہوئے جدیدٹیکنالوجی کے ذریعے اندھے قتل کے معمہ کو حل کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم جمعہ خان اور قدرت اللہ کوگرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیاپولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

