صوبے میں جاری اہم ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل تعمیراتی معیار اور مؤثر نگرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،سیکرٹری مواصلات و تعمیرات

کوئٹہ(این این آئی) سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری اہم ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل تعمیراتی معیار اور مؤثر نگرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ فرائض میں غفلت اور منصوبوں پر سست روی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے یہ ہدایات فورٹیفیکیشن آف تھانہ منصوبوں پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں اجلاس میں تمام چھ زونز کے چیف انجینئرز اے آئی جی ڈیولپمنٹ احمد سلطان سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ضلعی ایگزیکٹو انجینئرز نے بذریعہ زوم شرکت کی اجلاس کے دوران فورٹیفیکیشن آف تھانہ کی 83 منصوبوں پر مختلف اضلاع کے انجینئرز نے اپنے اپنے علاقوں میں جاری پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور منصوبوں کو درپیش مالی اور تکنیکی مسائل سے آگاہ کیا سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے ہدایت کی کہ اہم نوعیت کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی سست روی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ وقت کم اور چیلنجز زیادہ ہیں لہٰذا تمام انجینئرز اس بات کو یقینی بنائیں کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل محکمہ کی اولین ترجیح رہے انہوں نے مزید ہدایت دی کہ منصوبوں کو درپیش تمام تکنیکی مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے ایگزیکٹو انجینئرز بلڈنگز کو ٹاہم لاہن دیتے ہوئے کہا کہ مقررہ مدت تک ان منصوبوں کی تکمیل کو ہر صورت میں یقینی بنائی جائے بصورت دیگر متعلقہ حکام کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مذید کہا کہ ان منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائیسیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے چیف انجینئرز اور ایس ایز کو ہدایت کی کہ وہ خود منصوبوں کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور ہر دو ہفتے بعد پیش رفت رپورٹ ارسال کریں ان رپورٹس میں تکنیکی مسائل کی نشاندہی بھی شامل کی جائے تاکہ منصوبوں کی رفتار متاثر نہ ہو اور کام بلا تعطل جاری رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں