مرکزی انجمن تاجران پنجگور کے رہنما حاجی سمیع اللہ کا قتل قابل مذمت ہے،رحیم کاکڑ

کوئٹہ(این این آئی) مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی، میر یاسین مینگل، سعد اللہ اچکزئی، ہاشم کاکڑ، ظفر کاکڑ، عبدالخاق اغا عبدالعلی دمڑ ودان علی کاکڑ، اللہ داد اچکزئی، جہانگیر لانگو، نقیب اللہ کاکڑ، عمر دورانی دوست محمد آغا، احسان کاکڑ۔ اتحاد تاجران کے حسن آغا، شاہ رضا،علی رضا،قاہر ترین،نایت دورانی،صدر انجمن تاجران پنجگور فرید احمد، جنرل سیکرٹری قائم الدین، نایب صدر لال دوست شعیب، سرپرست اعلیٰ عطا محمد، ڈپٹی سیکرٹری فدا احمد، لیبر سیکرٹری حاصل خان، فنانس سیکرٹری بشیر احمدنے مرکزی انجمن تاجران پنجگور کے رہنما حاجی سمیع اللہ کے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور پولیس امن و امان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزستہ روز پنجگور سے تعلق رکھنے والے تاجر رہنما حاجی سمیع اللہ کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دن دیہاڑے اغواء کرلیا اور فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث تاجروں اور عوام میں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن وا مان کی خراب صورتحال کے باعث قومی شاہراہوں پر سفر کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان تاجر رہنما سمیع اللہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے حکومت اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ سمیع اللہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائی۔ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے سمیع اللہ کے قتل کے خلاف مرکزی انجمن تاجران پنجگور کی جانب سے دی جانے والی شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مرحوم سمیع اللہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں