افغان طالبان کا پاکستانی علاقوں پر حملہ قابل مذمت ہے،میرلیاقت لہڑی

کوئٹہ(این این آئی)پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے صوبہ خیبرپختونخوا میں پاکافغان سرحدپر افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے،ملک کے سرحدوں کے دفاع کیلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پرفائرنگ اور حملوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دے کر دشمن کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے کہ ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاافغان حکومت فوری طور پر دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کرے اورسرحد پار سے پاکستان پر حملوں کوروکے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دفاع کیلئے پوری پاکستانی قوم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں