کراچی (اسپورٹس رپورٹر)رحمن پریمیئر لیگ سیزن 11 سپرلیگ میں بی ٹی کے اسٹارز اور ترین اسٹرائیکرز کا میچ بقائی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا، بی ٹی کے اسٹارز نے ترین اسٹرائیکرز کو 133رنز سے شکست دی۔ جس میں بی ٹی کے اسٹارز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 250 رنز بنائے۔بی ٹی کے اسٹارز کے کپتان سعید حسن نے شاندار سنچری 118رنز اسکور کئے۔ تین کھلاڑیوں کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔ جمعہ خان 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ترین اسٹرائیکرز کے امان اللہ اور حمید دو2کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔جواب میں ترین اسٹرائیکرز 117رنز بناسکی۔ امان اللہ 34عمر خان 18رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سماجی رہنما احمد چوہان، شہید دانیال کرکٹ کلب کے سرپرست اعلیٰ سردار کامران خان ترین، شیخ ساجد کریم و دیگر نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوانوں کی جسمانی نشوونما میں مدد ملتی ہے۔ میدان آباد ہوں گے تو اسپتال ویران ہوں گے۔سردار کامران خان ترین نے کہا کہ سندھ بھر میں اسپورٹس سرگرمیاں پھیلائی جائیں گی۔ کرکٹ، فٹبال، ہاکی، بیڈمنٹن، اسکواش، ٹینس تمام کھیلوں کے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ کرکٹ کو فروغ دے کر نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے۔ شہر کی ترقی کیلئے گراؤنڈز کو آباد کرنے کی ضرورت ہے۔ کرکٹ، ہاکی سمیت تمام کھیلوں کا ٹیلنٹ موجود ہے۔ صحت مند معاشرے کے لیئے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی بھی ضرورت ہے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- باباکوٹ کے علاقے میں مسلح ڈاکووں اور عوام و پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈکیت پکڑ لیا
- ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے مسافر کوچ سے سپاری،پان پراگ،غیر ملکی سگریٹ اوردیگر نان کسٹم سامان برآمدکرکے کوچ کو تحویل میں لیکر ڈرائیور سمیت3افراد کو گرفتار کرلیا
- خان زمان کے بھانجے علاؤالدین مینگل انتقال کرگئے
- مسلم لیگ (ن) میں خواتین کو اہم مقام حاصل ہے اور پارٹی خواتین کی سیاسی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے مواقع فراہم کر رہی ہے،جمال شاہ کاکڑ
- مجوزہ قانون کو حتمی شکل دینے سے قبل مقامی ماہی گیروں، تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آراء کو خصوصی اہمیت دی جائیگی،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ
- مقتدرہ کے اشاروں پر چلنے والی حکومت نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا، مولانا عبدالرحمن رفیق
- بلوچستان قدرتی معدنیات سے مالا مال ہونے کے باوجود پسماندگی اور غربت کا شکار ہے،سینیٹر مولاناعبدالواسع
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کاگورندر و ماشکیل میں خوارج کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- سعودی اتحادی فوج نے ریاض پر حوثیوں حملوں کے دعوے کو ’گمراہ کن‘ قرار دے دیا
- طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت مزید تیز

