کوئٹہ(این این آئی) گورنمنٹ کنٹریکٹرز عبدالسلام لانگو، حاجی عبدالمالک بڑیچ نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیوسے اپیل کی ہے کہ ایکسیئن بلڈنگ کچلاک سی اینڈ ڈبلیو پی پی اینڈ ایچ ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ کا اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کا نوٹس لیں تاکہ گورنمنٹ کنٹریکٹرز میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو دیگر ٹھیکیداروں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ عبدالسلام لانگو نے کہا کہ ایکسیئن بلڈنگ کچلاک سی اینڈ ڈبلیو پی پی اینڈ ایچ ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ میں 3اکتوبر 2025ء کو اپلوڈ ہونے والے 17کروڑ روپے کے کام کے ٹینڈر میں 49ٹھیکیداروں نے حصہ لیا جن میں سے 48ٹھیکیداروں کو بغیر کسی وجہ کے ڈس کوالیفائیڈ کرکے صرف ایک ٹھیکیدارکو ایوارڈ کردیا گیا اسی طرح ایک اور 4کروڑ روپے کے ٹینڈر میں 25ٹھیکیداروں نے حصہ لیا جن میں سے 24کوناکام قرار دیکر صرف ایک شخص کو اہل قرار دیا گیاہماری فرم نے بھی باقاعدہ طور پر بی پی آر اے ویب سائٹ پر ٹینڈر اپ لوڈ کیا اور متعلقہ ہیڈکلرک کے پاس سی ڈی آر اور چالان جمع کرایا افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمیں ویب سائٹ سے اطلاع ملی کہ مذکورہ کام ایکسیئن بلڈنگ کچلاک نے دونوں کاموں کو دو الگ الگ کنٹریکٹرز کو فل ریٹ پر دیدیا ہے یہ فیصلہ نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے ساتھ نا انصافی کے مترادف ہے جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کمپنی نے بلوریٹ دیا تھا جس سے حکومت بلوچستان کو خاطر خواہ فائدہ ہونا تھا لیکن اس کے برعکس ہمیں پاس یا فیل کا لیٹر جاری نہیں کیا گیا جوکہ ضابطہ کارکے بالکل خلاف ہے ایکسیئن کا یہ طرز عمل نہ صرف حکومتی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے بلکہ شفاف ٹینڈرنگ کے عمل پرسوالیہ نشان بھی ہے اور بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں شفافیت کو نقصان پہنچانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کنٹریکٹرز اپنے خون پسینے کی کمائی سے حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں تاکہ ان پیسوں سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے مکمل کئے جائیں نہ کہ مخصوص افراد کو نوازا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لعل جان جعفر، بی پیپرا کے مینجنگ ڈائریکٹر،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایکسیئن بلڈنگ کچلاک کی جانب سے اپنے من پسند ٹھیکیداروں کونوازنے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹینڈرنگ کے عمل کی صاف اور شفافت تحقیقات کرائیں تاکہ ٹھیکیداروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- متوازن معاہدے کیلئے تیار ہیں، امریکا قانون کا پابند رہے تو معاہدہ ناممکن نہیں، ایرانی صدر
- شہید نجیب احمد کی 36ویں برسی، ابرو ہاؤس کراچی میں عقیدت و احترام سے منائی گئی
- اوستہ محمد: ٹی20 ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلہ، شہید رؤف جان لہڑی کلب ایک وکٹ سے فاتح
- موجودہ عالمی جنگی صورتحال: کامیابی یا نقصان؟
- اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن، جامعہ بلوچستان کا جنرل باڈی اجلاس (کل) ہوگا
- تنظیم تاجران بلوچستان نے گیس لوڈشیڈنگ کے نئے اوقات مستردکرتے ہوئے ظلم قرار دے دیا
- ڈیرہ مراد جمالی پولیس لائن ون فائیو سینٹر میں اچانک آتشزدگی، سرکاری موٹر سائیکل،اہم سرکاری ریکارڈ جل کر خاکستر
- ڈیرہ مراد جمالی،ڈکیت گروپ سرگرم،ایک ہی دن میں ٹریکٹر،2موٹر سائیکل،2 بکریاں،تین موبائل چھین کر فرار
- ڈیرہ مراد جمالی جیلانی مارکیٹ میں مسلح افراد کی دکان پر فائرنگ،مزدور جاں بحق،دوسرا زخمی
- ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

